ملتان(این این آئی) ایران اور خلیجی ممالک سے آنے والے 95 افراد کو سراغ لگاکر انہیں آئسولیٹ کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام افراد ایران اور خلیجی ممالک سے تحصیل شجاع آباد آئے تھے اور گزشتہ 15 روز کے دوران مختلف اوقات میں بغیر اسکریننگ کرائے اپنے گھروں کو
پہنچے تھے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقامی لوگوں کی مدد سے ضلعی انتظامیہ نے بیرون ملک سے آئے ان تمام لوگوں کا سراغ لگایا جس کے بعد انہیں ان کے گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں مسلسل ان افراد کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔