ہر پاکستانی شہری کو سال میں کتنے انجکشن لگائے جاتے ہیں، ایڈز کے پھیلائو کی وجہ کیا چیز بنی ؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

1  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(اے ایف بی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہرشہری کو سالانہ10 انجکشن لگائے جاتے ہیں، لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلا کی اہم وجہ سرنج کا دوبارہ استعمال بنا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مریضوں کی حفاظت کے بارے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ادویات کی غیراخلاقی تشہیر روکنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ملک کی75فیصد آبادی کا انحصار نجی ہیلتھ سیکٹر پر ہے، میڈیکل انڈسٹریز اور ڈاکٹرز کا اتحاد توڑنا ہوگا،

ڈاکٹرز ہر کانفرنس کیلئے فنڈنز لیتے ہیں، وفاقی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں انجیکشنز لگائے جانے کا تناسب دنیا میں سب سے زیادہ ہے، ملک میں ہرشہری کو سالانہ10انجیکشنز لگائے جاتے ہیں، شہریوں کو لگنے والے95فیصد انجکشنز غیر ضروری ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر دسواں شخص ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے، 85فیصد سرنجوں کا ایک سے زائد بار استعمال کیا جاتا ہے، لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلا ئوکی اہم وجہ سرنج کا دوبارہ استعمال بنا، مریضوں کی حفاظت ڈاکٹرز کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…