بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

موٹاپے اور توند سے نجات کیلئے مزیدار مشروبات اور ورزش کو اپنا معمول بنائیں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند ہیں تو ورزش اور متوازن غذا کو معمول بنانے کے ساتھ ساتھ ایک مشروب کو آزما کر بھی دیکھیں جو کہ دنوں میں توند کی چربی گھلانے میں مدد دے سکتا ہے۔ اور وہ ہے لیموں کا عرق۔ لیموں کا عرق جسم کی اندرونی صفائی میں مدد دیتا ہے جبکہ جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اور نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔

موٹاپے سے نجات کے لیے کب اس مشروب کو پینا چاہئے؟ ایک گلاس لیموں پانی صبح نہار منہ، ایک گلاس چٹکی بھر نمک ملا کر ورزش کے دوران جبکہ ایک گلاس دوپہر اور رات کے کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے۔ یہ مشروب کیسے بنائیں؟ ایک لیموں اور ایک گلاس پانی لیں، پانی کو گرم کرلیں اور پھر لیموں نچوڑ کر عرق اس میں شامل کرکے اچھی طرح چمچ سے ہلالیں۔ دیگر مشروبات لیموں اور شہد : ایک کپ گرم پانی، ایک لیموں اور ایک چائے کا چمچ شہد لیں، لیموں کا عرق پانی میں شامل کریں اور اس کے بعد شہد کا اضافہ کرکے چمچ سے اچھی طرح ہلائیں، اس مشروب کو نہار منہ پی لیں۔ لیموں کی طرح شہد بھی جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے، نہار منہ شہد کو پینا جسمانی توانائی بڑھا دیتا ہے اور دن بھر متحرک رہنے میں مدد ملتی ہے، جتنا زیادہ جسمانی طور پر متحرک ہوں گے اتنا ہی جسمانی وزن بھی کم ہوگا۔ لیموں اور دارچینی: دار چینی نقصان دہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ لیموں کے فوائد تو اوپر درج ہوچکے ہیں، اسے بنانے کے لیے ایک گلاس پانی، ایک لیموں اور ایک چائے کا چمچ دار چینی کا سفوف لیں، اس سفوف کو پانی میں ڈال کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، صبح اس پانی کو اتنا ابالیں کہ اس کی مقدار آدھی رہ جائے، پھر اسے ٹھنڈا کریں اور چھان کر اس مٰں لیموں کا عرق شامل کرکے پی لیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…