پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

یہ جوس آپ کو صحت مند بنائے

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انار کو چھیلنا کافی مشکل کام ہوتا ہے مگر یہ محنت اس وقت بری نہیں لگتی جب یہ معلوم ہو کہ یہ پھل صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے۔ اور صرف پھل ہی نہیں بلکہ اس کا جوس یا عرق بھی انسانی جسم کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ ایک حالیہ تحقیق جو جرنل نیوٹریشن ریسرچ میں شائع ہوئی، کے مطابق انار کے جوس کا روزانہ استعمال کسی اور پھل کے مقابلے میں اینٹی آکسائیڈنٹس افعال کو زیادہ بہتر کرتا ہے۔

یہاں جانیں کہ روزانہ اس جوس کو اپنی غذا کا حصہ بنانا کتنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ کیا آپ انار کے ان لاتعداد فوائد سے آگاہ ہیں؟ مثانے کے کینسر سے تحفظ ایک تحقیق کے مطابق اگر مرد روزانہ اس جوس کا ایک گلاس پینا عادت بنالیں تو ان میں پی ایس اے نامی جز کی سطح کم ہوتی ہے جو کہ مثانے کے کینسر سے تحفظ دیتی ہے۔ دانتوں کے لیے فائدہ مند انار کے جوس کی وائرس کے خلاف مزاحمت کی طاقت دانتوں کے پلاک کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہے۔ دل کا دوست جرنل کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق انار کا عرق پینا بلڈ پریشر کو 12 فیصد سے زائد کم کردیتا ہے۔ اسی طرح یہ جوس دل کی شریان میں مواد کا اجتماع بھی کم کرتا ہے جبکہ صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوتی ہے جس سے دل صحت مند رہتا ہے۔ انار کا چھلکا اور بیج بھی انتہائی فائدہ مند اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپورانار کا جوس صحت بخش اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں موجود اجزاءجیسے پولی فینولز وغیرہ امراض کے خلاف لڑنے والے طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق انار کا جوس اینٹی آکسائیڈنٹس کی سرگرمیاں تین گنا زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ ورم کے خلاف مزاحمت انار کا جوس ورم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور معدے کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس میں موجود فلیونوئڈز ایسے پروٹین کی سرگرمیاں کم کرتا ہے جو کہ ورم بڑھا کر جوڑوں کے امراض کا باعث بنتی ہے۔

یاداشت میں ممکنہ بہتری کچھ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق انار کا جوس یاداشت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پولی فینولز ہیں جو کہ دماغی افعال کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ جسم میں خون کی کمی دور کرے انار کا جوس آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ جسم میں خون کے سرخ خلیات کی نشوونما بڑھانے میں مدد دیتا ہے جبکہ ہیموگلوبن کی سطح میں بھی بہتری ہوتی ہے۔ جلد اور بالوں کے لیے بہترین انار کا جوس متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسم میں فری ریڈیکلز کے قیام کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں جلد اور بال صحت مند رہتے ہیں۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں، خصوصاً ذیابیطس کے شکار افراد مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…