ممبئی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے بولی وڈ سے نکل کر اب بھارت کی فیشن انڈسٹری تک پہنچ گئے ہیں۔معروف عالمی فیشن میگزین ’’ووگ‘ ‘انڈیا کے سرفہرست پر ماہرہ خان کی تصاویر نے پاکستان سمیت بھارت کی فیشن انڈسٹری میں دھوم مچادی۔ووگ میں نہ صرف ماہرہ خان کی تصاویر شائع ہوئیں، بلکہ انہوں نے فیشن میگزین کو اپنی خوبصورتی کے راز بھی بتائے۔
ووگ کو بتائے گئے خوبصورتی کے رازوں کے مطابق انہیں چہرے پر آئل فیشل کرنا بہت پسند ہے، اور بادام کا تیل ان کی سب سے بڑی پسند ہیں۔ان کے سرخ لبوں کا راز میک کاسمیٹک کی ’روبی وو‘ لپ اسٹک ہے۔وہ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے باہر جانے سے پہلے بوبی براؤن کے پنک کورل بلش اور ڈیور کے مسکارہ کا استعمال کرتی ہیں۔ان کا پسندیدہ ماسک شہد اور لیمن ہے، اس سے چہرہ صاف ہونے کے ساتھ ساتھ نرم اور چمکدار بھی بنتا ہے۔