ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شہد کے ایسے فوائد جن سے آپکی بہت سی بیماریوں کا علاج ممکن لیکن آپ اب تک لاعلم ہیں

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہد میں قدرت نے مختلف اجزاء کو اس خوبصورتی سے ترتیب دیا ہے کہ اس کا بہت سی بیماریوں میں استعمال افاقے کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ ایسی انسانی خوراک ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔شہد کوانسان صدیوں سے اپنی خوراک اور ادویات میں استعمال کر رہا ہے ۔شہد اپنے بہت سے فوائد کے ساتھ بیشتر بیماریوں میں فائدے مند ثابت ہوتا ہے

جن میں چند ایک مندرجہ ذیل ہے:
شہد جسم سے اضافی پانی کو کم کرتا ہے اور خلیات میں پانی جمع نہیں ہونے دیتا جسکی وجہ سے جسم میں سوجن نہیں ہوتی۔اس میں موجود وٹامن اور بیکٹریاں ختم کرنے کا قدرتی نظام موجود ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو طاقت دیتا ہے۔اس میں موجود وٹامن سی قدرتی طور پر جسم میں خون کے سفید خلیوں کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔خام شہد میں قدرتی طور پر 180سے زائد خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو دنیا کے کسی بھی کھانے میں موجود نہیں ۔شہد کو بخار کی روک تھام کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔شہد زخموں کو جلد نارمل کرنے کیلئے بھی اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔شہد زخم پر لگانے سے یہ ایک گلوکوزآکسیڈ یزانزائم تعامل کا آغاز کرتا ہے جس کے باعث جراثیموں کی افزائش رک جاتی ہے۔یہ زخم والی جگہ سے نمی کو مکمل طور پر جذب کرکے انفیکشن کے جراثیموں کا خاتمہ کر دیتا ہے۔نہار منہ گرم پانی اور لیموں

کیساتھ شہد کا استعمال وزن کم کرنے میں فائدے مند ہے۔شہد جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کے فاسدمادوں اور یوراک ایسیڈ کو تحلیل کر کے نظام اخراج فضلات کے اعضاء کے ذریعے خارج کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…