حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین صحت اور ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ کینسر کے خاتمے کے لیے انگور انتہائی فائدہ مند ثابت ہوئے ہیں۔ماہرین کے مطابق انگور میں جسم سے فاسد مادہ خارج کرنے کی بھرپور صلاحیت ہوتی ہے اور انگور کے استعمال سے دل کو بھی تندرست رکھا جا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انگور کے استعمال سے چمڑی اور معدہ کی کینسر جیسے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ایسی تحقیق کے بعد دنیا بھر میں انگور کے استعمال میں اضافہ کی امید ظاہر کی جا رہی ہے کیوں کہ اب تک انگور کو صرف پھل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا یا تو پھر صرف امیر لوگ ہی کھاتے تھے ۔ماہرین نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ انگور کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے سرد علاقوں میں اس کے درختوں کی تعدادمیں اضافے کے لیے اقدام اٹھائے جائیں تاکہ زیادہ مقدار میں انگور کی دستیابی کی وجہ سے انگور سستی قیمت میں فراہم ہو سکیں اور مڈل کلاس و غریب لوگ بھی انگور کھانے کے قابل ہوں کیونکہ کینسر صرف امیروں کو لگنے والی بیماری نہیں ہے۔