پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر

datetime 30  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتیں کم کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومت کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کے بعد عوام کو معمولی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے، جس میں پیٹرول 61 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 13 پیسے، مٹی کے تیل میں 1 روپے 57 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 31 اگست کو قیمتوں کی حتمی ورکنگ وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔تجویز کے مطابق، پیٹرول کی نئی ممکنہ قیمت 264.61 روپے سے کم ہو کر 264 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 272.99 روپے سے کم ہو کر 269.86 روپے، مٹی کا تیل 178.27 روپے سے کم ہو کر 176.70 روپے اور لائٹ ڈیزل 162.16 روپے سے کم ہو کر 159.55 روپے فی لیٹر مقرر ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اس وقت پیٹرول پر فی لیٹر 80.52 روپے اور ڈیزل پر 79.51 روپے کی لیوی وصول کر رہی ہے۔ نئی قیمتوں پر عمل درآمد یکم ستمبر 2025 سے ہوگا، جو 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…