اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی، تاہم ڈیزل فی لیٹر 85 پیسے مہنگا کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 30 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی اور صارفین کو ایک لیٹر پیٹرول 377 روپے 91 پیسے میں دستیاب ہوگا۔



















































