ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

200 ہاتھی، 900 مگرمچھ اور سیکڑوں بڑے جانوروں پر مشتمل اننت امبانی کا زو اسکینڈل بے نقاب

datetime 30  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی سپریم کورٹ نے ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے زیرِ انتظام قائم بڑے نجی چڑیا گھر “ونتارا” سے متعلق مبینہ غیر قانونی جانوروں کی درآمد اور مالی بے ضابطگیوں کی چھان بین کا حکم جاری کردیا ہے۔یہ چڑیا گھر، جو دنیا کا سب سے بڑا “وائلڈ اینیمل ریسکیو سینٹر” قرار دیا جا رہا ہے، گجرات میں ریلائنس کے آئل ریفائنری کمپلیکس کے قریب قائم ہے۔ بھارتی سینٹرل زو اتھارٹی کے مطابق، اس میں تقریباً 200 ہاتھی، 50 ریچھ، 160 شیر، 200 بنگال ٹائیگر، 250 تیندوے اور 900 مگرمچھ سمیت ہزاروں نایاب و خطرناک جانور رکھے گئے ہیں۔

ماحولیاتی و جنگلی حیات کے تحفظ کے کارکنوں نے اس منصوبے پر سخت اعتراضات اٹھائے ہیں۔ ان کے مطابق، ریفائنری کے قریب خشک اور گرم علاقے میں اتنی بڑی تعداد میں نایاب جانوروں کو قید میں رکھنا ماحولیاتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ان جانوروں کو دوبارہ قدرتی ماحول میں چھوڑنے کا کوئی واضح منصوبہ سامنے نہیں آیا۔سپریم کورٹ نے پیر کے روز بتایا کہ ایک خصوصی پینل، جس کی سربراہی ریٹائرڈ ججز کریں گے، اس معاملے کی تفصیلی جانچ کرے گا۔ تحقیقات میں یہ دیکھا جائے گا کہ ہاتھیوں سمیت دیگر جانور کس طرح لائے گئے، جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزیاں کس حد تک ہوئیں، اور آیا اس منصوبے میں منی لانڈرنگ کے شواہد موجود ہیں یا نہیں۔یہ کیس اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا جب اننت امبانی کی شادی کے بعد ونتارا پروجیکٹ کو بڑے پیمانے پر میڈیا میں “عالمی معیار کا وائلڈ لائف منصوبہ” قرار دیا گیا، تاہم اب یہ منصوبہ قانونی چھان بین کی زد میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…