ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نئی کمانڈو بٹالینز بنانے میں مصروف

datetime 30  اگست‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکارایک بار پھر خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے نئی جارحانہ عسکری حکمت عملی اپنانے جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے رواں ماہ کے دوران پانچ نئی BHAIRAV COMMANDOبٹالینز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان اور چین کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے لیے اہم سرحدی مقامات پر تعینات کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق یہ قدم بھارت کو پاکستان اور چین کی جانب سے درپیش دو محاذوں کے چیلنج کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔تین کمانڈو یونٹس کو شمالی سرحدوں پر پاکستان اور چین کے ساتھ، ایک کو شمال مشرقی محاذ پر اور ایک کو مغربی سرحد پر تعینات کیا جائے گا۔

ان کمانڈوز کو کراس بارڈر انٹرڈکشن، سراغ رسانی، اور دشمن کی پوزیشنز تباہ کرنے جیسے جارحانہ اہداف سونپے گئے ہیں۔دی پرنٹ کے مطابق یہ فیصلہ آپریشن سندورکے دوران چین کی پاکستان کو براہِ راست مدد فراہم کرنے کے بعد کیا گیا۔چین نے آپریشن سندورمیں بھارتی فوجی نقل و حرکت اور ہتھیاروں کی تعیناتی پر ریئل ٹائم انٹیلیجنس دی تھی۔بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز سے بھری تاریخ میں نئی یونٹس اسی پالیسی کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔مودی کے یہ جارحانہ اقدامات اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور پاکستان دشمنی قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔بھارت کا نام نہاد BHAIRAV COMMANDO بٹالینز قائم کرنا دفاع نہیں، ایل او سی پر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…