اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شارجہ میں سہ ملکی سیریز کے افتتاحی مقابلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران افغان شائقین نے ایک بار پھر بد نظمی پیدا کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، افغان تماشائیوں کی بڑی تعداد بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوگئی اور مرکزی دروازے کے ساتھ شائقین کے لیے مخصوص داخلی گیٹ کو بھی توڑ دیا۔
انتظامیہ نے گزشتہ واقعات کے پیش نظر اس بار پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز، پویلینز اور داخلی راستے مختص کیے تھے جبکہ دونوں ممالک کے لیے ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے تھے۔کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا۔قومی ٹیم آج سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔