منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

ملک میں مون سون کا نیا سپیل آگیا

datetime 30  اگست‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی) مون سون کا نیا سپیل، ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہوئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، میر پور اور باغ میں تیز بارش ہوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا۔ایبٹ آباد، نارووال، فیروز والا، بہاولنگر اور دیگر علاقوں میں بھی بادلوں کی اننگز سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد دم توڑ گئے، فیروزوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، 3 افراد زخمی ہوگئے۔2ستمبرتک ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں مزید بادل برسیں گے، راوی، ستلج اور چناب کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال میں شدت متوقع ہے، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…