لندن (نیوز ڈیسک ) دوران حمل خواتین کو کیا کھانا چاہئے اور کیا نہیں ۔ اس بارے میں ماہرین کی کچھ سن لیں ۔جن کاکہنا ہے کہ دوران حمل سمندری خوراک اور مختلف اقسام کی مچھلیاں کھانے میں احتیاط برتنی چاہیے ۔ایک تو زیادہ نہ کھائیں ۔دوسرا جو مچھلی کھائیں وہ اچھی طرح پکی ہونی چاہیے ۔ اسی طرح مرغی یا بڑا گوشت بھی اچھی طرح پکا ا ہو کھایا جائے ۔تکوں وغیرہ سے پر ہیز ضروری ہے ۔اسی طرح انڈہ بھی پورا پکا ہواکھائیں ۔ہاف فرائی سے بچا جائے ۔ دوران حمل خواتین کو تھکاوٹ زیادہ ہو سکتی ہے ۔اس لئے کافی پینے میں بھی احتیاط کی جائے ۔ایک دن میں دو سے زیادہ کافی کے کپ پینے سے بچا جائے ۔بغیر ابلا ہوا دودھ سمیت تمام غیر صاف شدہ جوس بھی آ پ کے لیے اچھا نہیں ہے کیونکہ اس میں بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو ایک قسم کے جراثیم ہے ۔ اس لئے ابلے ہوے دودھ کا استعمال کریں ۔شراب تو ویسے ہی نہیں پینی چاہیے ۔لیکن دورا ن حمل اسے پینا تو پیٹ کے اندر موجود بچے کے لیے زہر ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس سے بچے کے اعضاءخصوصاً دماغ پر انتہائی مضر اثرات مر تب ہو سکتے ہیں ماہرین نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیاہے کہ وہ بعد کے پچھتانے سے بہتر ہے پہلے ہی اپنی خوراک میں احتیاط کریں ۔ زیاد ہ قوت بخش ادویات سے بھی پر ہیز کا مشورہ دیا گیا ہے
دور ان حمل خواتین کوکیا کھانا چاہیے ،ماہرین نے بتا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































