ملتان ( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے پر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نگران حکومت لانے کے پابند ہونگے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں ہمارے وکلا جرح کریں گے اور اصل حقائق پولنگ بیگ کھلنے کے بعد تھیلوں کے اندر سے نکلیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد ہم پارلیمنٹ میں ا ئے ہیں اور ہم اس کا حصہ ہیں ا?ج ان لوگوں کو ہی تکلیف ہو رہی ہے جو دھرنے کے دوران ہمیں پارلیمنٹ واپس ا نے کو کہتے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ماضی میں ٹھپے لگاتی تھی تاہم حلقے میں اتنا خوف تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار تک کھڑے نہیں کیے لیکن 246 کا الیکشن بہترین ماحول میں ہوا ہے جس کے نتائج ہم نے تسلیم کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے اور انہیں ان کی اجناس کی ٹھیک قیمتیں نہیں مل رہی ہیں جبکہ ن لیگ کے عہدے دار اپنے من پسند لوگوں میں باردانہ تقسیم کر رہے ہیں۔
ن لیگ نے انتخابات میں منظم دھاندلی کا منصوبہ بنایا :شاہ محمود قریشی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل















































