منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

زمبابوے اپ سیٹ کر سکتا ہے ، اے بی ڈیویلییر نے پیشگوئی کر دی

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیملٹن…… جنوبی افریقہ کے خلاف لڑکر ہارنے والی زمبابوے کے بارے میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے پیشگوئی کی ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کریں گے۔

ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیموں میں شمار کی جانے والی زمبابوین ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایک موقع پر 83 رنز کے عوض جنوبی افریقہ کے چار بلے بازوں کو پویلین لوٹا دیا تھا۔

تاہم ڈیوڈ ملر اور جے پی ڈومنی کے درمیان 256 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے زمبابوے کے خلاف پہاڑ جیسا 340 رنز کا ہدف کھڑا کردیا۔

جواب میں زمبابوے نے بھی بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 277 رنز بنائے اور مشکل ہدف کے باوجود ٹورنامنٹ فیورٹ سے صرف 62 رنز سے شکست کھائی۔

ڈویلیئرز نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں اور ایک اچھے گیم کے بعد وہ میچ جیتے۔

زمبابوے کی کارکردگی پر ڈویلیئرز نے کہا کہ اگر زمبابوے ٹورنامنٹ میں کچھ بڑی ٹیموں کو ہرادیتی ہے تو انہیں بالکل حیرت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے نے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھایا اور آغاز میں 15۔ 20 اووروں کے دوران بیٹنگ کرنا مشکل تھا تاہم بعد میں بیٹنگ آسان ہوگئی۔

انہوں نے اس موقع پر ڈومنی اور ملر کی شراکت کی بھی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…