ایڈیلیڈ: پاکستانی پیسر محمد عرفان کے لمبے قد نے بھارت کو پریشان کردیا ہے اور ان کی بولنگ سے نمٹنے کیلیے خاص انداز سے پریکٹس کی جانے۔
اوپنرز شیکھر دھون اور روہت شرما نے ایک گھنٹے تک نیٹ میں بیٹنگ کی، اس دوران 2چھوٹے اسٹولز پر چڑھ کر گیند ان کی جانب تھرو کی جاتی رہی،اس کا مقصد انھیں عرفان کی بولنگ ہائٹ سے ہم آہنگ کرنا تھا، کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری نے خاصی دیر تک اتوار کے میچ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔