منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

فیس بک نے خود کا رٹریکنگ فیچر متعارف کرا دیا

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ….. سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر درجنوں تصاویر اپ لوڈ کرکے ہر ایک کو ٹیک کرنا کافی اکتا دینے والا کام ثابت ہوتا ہے اور اب لگتا ہے کہ اس سوشل نیٹ ورک کو بھی صارفین کی اس تکلیف کا احساس ہوگیا ہے۔

جی ہاں فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے تحت ایک ایسا آٹومیٹک نظام کام کرے گا جو صارف کے دوستوں کے چہرے خودکار طور پر شناخت کرکے انہیں تصاویر ٹیگ کردے گا۔

ڈیپ فیس نامی یہ اللگوردم بالکل اسی طرح چہروں کی درست شناخت کرتا ہے جیسے انسان کرتے ہیں اور پھر صارف کو ٹیگ کی سفارش کرتا ہے جو وہ قبول یا مسترد کرسکتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی گزشتہ سال مارچ میں سب سے پہلے سامنے آئی تھی تاہم فیس بک نے اب اسے ابتدائی طور پر محدود صارفین کے لیے خودکار ٹیگنگ ٹول کے طور پر متعارف کرائی ہے۔

اس سافٹ ویئر کی خوبی یا خامی یہ ہے کہ یہ کسی بھی تصویر میں سے آپ کا چہرہ شناخت کرسکتا ہے چاہے آپ کسی کنسرٹ یا سیاسی جلوس کے ہجوم میں کہیں گم ہی کیوں نہ ہو۔

یہ ٹیکنالوجی فیس ڈاٹ کام نامی کمپنی کی تیار کردہ ہے جسے فیس بک نے 2012 میں خرید لیا تھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اب یہ آپشن مختلف صارفین کے اکاﺅنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز میں آنا شروع ہوگیا ہے تاہم فی الحال محدود تعداد میں ہی افراد اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

درحقیقت فیس بک کے لیے ایک ٹیگ فوٹو بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ کسی تصویر پر جتنا رابطہ بڑھے گا اتنی ہی اس سائٹ کی انگیج منٹ کو بھی فائدہ ہوگا اور پیسے بنانے کی صلاحیت بھی بڑھ جائے گی۔

اور اس نئے فیچر کی خاص بات ہی یہ ہے کہ آپ کی پرائیویسی میں ٹیگنگ کی سیٹنگ میں اگر فرینڈز کو ٹیگ کرنے کی اجازت حاصل ہے تو آپ کی کوئی بھی تصویر ان کی ٹائم لائن پر لوڈ ہوتے ہی آپ کو ٹیگ ہوجائے گی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…