پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

نئی دہلی میں کیجریوال پھر آ گئے،بی جے پی اور کانگرس کا صفایا

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی۔۔۔۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے فون کرکے اروند کیجریوال کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجری وال سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔اب تک تمام 70 نشستوں کے رجحانات آ گئے ہیں جن میں عام آدمی پارٹی 65 نشستوں پر آگے ہے جبکہ بی جے پی چار اور ایک سیٹ پر انڈین لوک دل آگے ہے۔ریاست میں گذشتہ 15 سال تک حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کا صفایا ہو گیا ہے۔جوں جوں مزید سیٹوں کے رجحانات سامنے آ تے گئے عام آدمی پارٹی کے خیمے میں خوشی کی لہر دوڑتی گئی جبکہ دوسرے خیموں میں مایوسی کے آثار واضح ہیں۔سات فروری کو نئی دہلی میں ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہوئی تھی اور اندازہ ہے کہ دوپہر تک بیشتر حلقوں کے رحجانات یا نتائج سامنے آ جائیں گے۔نئی دہلی ریاستی انتخابات میں اصل مقابلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی اور اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے درمیان ہے۔
عام آدمی پارٹی کے کارکنوں میں جیت کی امید پر بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے
کانگریس ان انتخابات میں تیسری جماعت کے طور پر نظر آئی۔
ان انتخابات میں 67 فی صد سے زیادہ رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
بی جے پی کی جانب سے کرن بیدی وزیر اعلی کی امیدوار ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجریوال ان کے مقابل ہیں۔نئی دہلی ریاستی انتخابا ت کے نتائج کے حوالے سے بھارت میں زبردست دلچسپی برقرار ہے اور ان نتائج کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت کا پہلا امتحان تصور کیا جا رہا ہے۔دہلی میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں سلمان راوی کے مطابق پارٹی کارکن سے زیادہ میڈیا کے افراد نظر آئے
دہلی پر پہلے بھی عام آدمی پارٹی کی حکومت تھی لیکن اس کے وزیرِ اعلیٰ کیجریوال نے گذشتہ فروری میں یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کی انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں کو مسدود کیا جا رہا ہے۔اس وقت سے دہلی بغیر کسی حکومت کے چل رہی ہے، اور اسے وفاقی حکام براہِ راست کنٹرول کر رہے ہیں۔کرن بیدی اور کیجریوال انسدادِ بدعنوانی کی مہم میں سماجی کارکن انا ہزارے کی قیادت میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم اس کے بعد سے ان کی راہیں الگ ہو گئی تھیں اور اب دونوں میں سخت رقابت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…