جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم دنیا کی معمرترین شاہی سربراہ بن گئیں

datetime 24  جنوری‬‮  2015 |

لندن۔۔۔۔گزشتہ روز سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی وفات کے بعد ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم دنیا کے کسی بھی شاہی خاندان کی معمرترین سربراہ بن گئی ہیں۔شاہ عبداللہ کی عمر وفات کے وقت 90 سال تھی جبکہ اْن کے بعد شاہی خاندانوں میں سب سے عمررسیدہ ملکہ برطانیہ ہی ہیں جن کی عمر 88 سال ہے۔امریکی ٹی وی چینلاین بی سی نیوز کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد 88 سالہ ملکہ الزبتھ دوم نے سعودی عرب کے نئے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کے نام اپنے خط میں تحریر کیا کہ انھیں شاہ عبداللہ کی وفات پر گہرا صدمہ پہنچا ہے، جنھوں نے اپنی پوری زندگی شاہی خاندان اور اسلام کی خدمت کے لیے وقف کردی۔شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی وفات کے بعدان کے 77 سالہ سوتیلے بھائی شہزادہ سلمان بن عبد العزیز سعودی عرب کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 21 اپریل کو 89 برس کی ہو جائیں گی۔ ان کے بعد عمر رسیدہ سربراہان میں ملائیشیا کے سلطان عبدا لحلیم اورتھائی لینڈ کے کنگ بھومی بول ادلیادیج کا نمبر ہے، جو بالترتیب 87 اور 79 برس کے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…