پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ایپل، گوگل، انٹیل اور اڈوب نے اپنے ملازمین کے ساتھ سمجھوتے کی پیشکش کیوں کی کلک کر کے جانئے

datetime 16  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔دنیا کی چار بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ایپل، گوگل، انٹیل اور اڈوب اپنے ملازمین کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کے حل کے لیے سمجھوتے کے تحت ساڑھے 41 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی پیشکش کی ہے۔اس مقدمے میں ان چاروں کمپنیوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے ایک دوسرے کے ملازمین کو اپنے یہاں ملازمت نہ دینے پر اتفاق کیا تھا۔2011 میں دائر کیے گئے مقدمے میں مدعیان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ملازمین کے لیے بہتر نوکری کی تلاش کا عمل متاثر ہوا تھا۔انھوں نے چاروں کمپنیوں کے 64 ہزار کارکنوں کی طرف سے دائر مقدمے میں تین ارب ڈالر ہرجانہ طلب کیا تھا۔جمعرات کو عدالت میں مدعیان کو ساڑھے 41 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے سمجھوتے کی پیشکش داخل کی گئی۔
اس سے قبل امریکی جج نے گذشتہ برس 32 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی پیشکش مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ یہ رقم کم ہے۔اگر یہ چاروں کمپنیاں یہ مقدمہ ہار جاتیں تو انھیں عدم اعتماد کے امریکی قوانین کے تحت تقریباً 9 ارب ڈالر ادا کرنے پڑ سکتے تھے۔اس مقدمے میں ان کمپنیوں کے عہدیداران کے درمیان ای میلز کے تبادلے کو بنیاد بنایا گیا تھا اور اس میں ذرائع ابلاغ اور عوام نے خاصی دلچسپی لی تھی۔
اطلاعات کے مطابق ایسی ہی ایک ای میل میں گوگل کے سابق چیف ایگزیکیٹو ایرک شمٹ نے ایپل کے سابق سربراہ سٹیو جابز کو لکھا تھا کہ گوگل کے لیے ملازم تلاش کرنے والے اس شخص کو نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا جس نے ایپل کے ایک ملازم کو نوکری دینے کے لیے رابطہ کیا تھا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…