پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

الطاف حُسین تیسری عالمی جنگ کی پیشن گوئی کرڈالی اور وجہ بھی بتا دی

datetime 15  جنوری‬‮  2015 |

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کاعمل کرکے نہ صرف مسلمانوں کواشتعال دلانے کی کوشش کی جارہی ہے بلکہ دنیا کوتیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیلاجارہاہے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نےکہا کہ اگر اس طرح کی گستاخیاں جاری رہیں اور قوموں کے جذبات قابوسے باہرہوگئے توکہیں تیسری عالمی جنگ نہ ہوجائے لہٰذا ملت اسلامیہ اس معاملے پر ہوش مندی کامظاہرہ کرے  اور اپنی کمزوریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے اندر اتحاد پیدا کرے۔ انہوں نےکہا کہ ہم فرقہ واریت کی آگ میں جل رہے ہیں ہمیں پہلے کچھ نکتوں پر متحد ہونا چاہئے۔

الطاف حسین نےکہا کہ  دہشت گردی کرنے والوں اور گستاخانہ کارٹون شائع کرنے والوں میں کوئی فرق نہیں ہے، توہین آمیز اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے اس کی پرامن طریقے سے جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہروں سے جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…