جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متحدہ کے وفد کا پشاور کے ا رمی پبلک اسکول کا فاروق ستار کی قیادت میں دورہ

datetime 15  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔۔۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے دہشتگردی سے متاثرہ پشاور کے ا رمی پبلک اسکول کا فاروق ستار کی قیادت میں دورہ کیا اور وہاں موجود بچوں سے ملاقات بھی کی۔ایم کیو ایم کے وفد میں شامل بابر غوری اور ا صف حسنین نے ا رمی پبلک اسکول کے بچوں سے ملاقات کے دوران ان کے حوصلے اور ہمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اسکول کے دورے کے دوران ہمیں کہیں ڈر اور خوف نظر نہیں ا یا اور امید ہے کہ یہی بچے علم حاصل کرکے ملک سے دہشتگردی اور جہالت کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور عزم کرتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں اور قائدین متحرک ہوکر دہشتگردی کی لعنت کو پاکستان کی سرزمین سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔
فاروق ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے حملے میں جو بچے اور اساتذہ شہید ہوئے ان کے لئے حکومت نشان حیدر یا ستارہ جراء ت کا اعلان کرے اور گزشتہ 30 سے 35 سال سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی زد میں رہنے والے شہر پشاور کے ہلال استقلال کا اعلان بھی ہونا چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…