پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پیرس حملہ کیوں ہوا اور اب آگے ہوگا کیا؟ بلآخر القائدہ کا وڈیو پیغام سامنے آگیا

datetime 14  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی: القاعدہ نے گزشتہ ہفتے توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی جریدے ’’چارلی ہیبڈو‘‘ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کی جزیرہ نماعرب شاخ کی جانب سے ’’ پیرس کی بابرکت جنگ کے حوالے سے ایک پیغام‘‘ نامی وڈیو جاری کی گئی ہے، وڈیو میں القاعدہ کے رہنما نصرالانسی کو کہتے سنایا گیا ہے کہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو پر حملہ توہین آمیز خاکوں کا بدلہ ہے، جسے القاعدہ کے مرکزی سربراہ ایمن الظواہری کے حکم پر انجام دیا گیا۔

ویڈیو میں نصرالانسی کا کہنا تھا کہ پیرس میں کئے گئے اس حملے کے لئے ہدف کے انتخاب سمیت تمام تر منصوبہ بندی اور مالی معاونت القاعدہ کی جزیرہ نما عرب شاخ نے کی اور  ہم نے اس کے لئے جن لوگوں کا انتخاب کیا انہوں نے بھی ہماری آواز پر لبیک کہا۔  اس حملے کے ذریعے ہر اس شخص کے لئے کھلا پیغام دے دیا گیا ہے جو اسلام کی عظیم شخصیات اور تعلیمات کی توہین کرتے ہیں، اگر انہیں اظہار کی آزادی ہے تو ہمارے جوابی اقدام کوبھی قبول کرنا ہوگا۔

دوسری جانب چارلی ہیبڈو ایک مرتبہ پھر آزادی اظہار کے نام پر توہین آمیز خاکوں کا سلسلہ بند کرنے سے باز نہیں آیا ہے، جریدے نے اپنا وہ نیا شمارہ فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے جس کے سرورق پر توہین آمیز خاکہ شائع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چارلی ہیبڈو نے توہین آمیز خاکے شائع کئے تھے جس پر گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے اس کے دفتر پر حملہ کرکے 12 افراد کوہلاک کردیا تھا جب کہ پولیس کی کارروائی کے دوران بھی متعدد افراد مارے گئے تھے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…