اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پشاور میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری

datetime 10  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔۔خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری ہے جس کی وجہ صوبے اور قبائلی علاقوں سے آنے والے مریض بے یار و مددگار ہیں۔
پشاور کے تین بڑے اسپتالوں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کررکھی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ایکٹ 2014 میں ترمیم کی جائے اور موجودہ صوبائی وزیر صحت کو ہٹا کر ان کی جگہ ایسے شخص کو یہ قلمدان سونپا جائے جو ان کے مسائل کا ادراک کرسکے۔ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبہ جات میں علاج معالجے کی سہولیات مکمل طور پر بند ہیں۔ مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کو کوئی پوچھنے والا تک نہیں، گزشتہ 3 روز سے روزمرہ کے آپریشن ملتوی کئے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں اوران کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…