جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زرداری کی ایک اور کوشش بھی ناکام

datetime 10  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ان دنوں آصف علی زرداری کے انداز سیاست اور سندھ حکومت کی کارکردگی کے باعث ناراض ہوکر لندن میں موجود ہیں، جنہیں منانے کے لئے اب تک کی جانے والی تمام کوششیں رائیگاں جاچکی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے لئے ان کے والد نے مخدوم امین فہیم کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا ، اس سلسلے میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی تھی جس میں پپپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے ان کے تحفظات دور کرنے کی بھرپور کوششیں کی تھیں لیکن دونوں کی ملاقات کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری خاندانی معاملات، اپنے والد کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ حکومت کی مجموعی کارکردگی پر شدید ناراض ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ ماہ اپنی والدہ کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تاہم پیپلز پارٹی ان باتوں کو بے بنیاد قرار دیتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…