کراچی۔۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ 2015 کے لئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں کامران اکمل ، شعب ملک، عمر گل اور اظہر علی شامل نہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کے لئے آئندہ ماہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میدانوں میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لئے پاکستان نے اپنے شاہینوں کی ٹیم تیار کرلی ہے، 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کامران اکمل، شعیب ملک اور اظہر علی ورلڈ کپ سلیکٹرز کو مطمئن نہیں کرسکے اور فٹنس کا شکار عمر گل بھی کرکٹ کی عالمی جنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اس کے علاوہ پشاور سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے۔میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق ہی کریں گے۔ محمد حفیظ، احمد شہزاد، یونس خان،عمراکمل، حارث سہیل، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، انورعلی، یاسرشاہ، جنید خان، احسان عادل، وہاب ریاض، بلاول بھٹی اور محمد عرفان شامل ہیں۔ ٹیم کا باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا۔