کراچی۔۔۔۔ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود بلوچ کالونی پل کے نیچے ٹرین کے زد میں ا کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ڈرگ روڈ پولیس چوکی کے منشی کانسٹیبل غلام اصغر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ صغیر احمد ولد محمد نواز کے نام سے کر لی گئی، متوفی بلوچ کالونی پل ریلوے لائن کے سامنے عمر کالونی رحمان چوک کچی ا بادی کا رہائشی تھا۔انھوں نے بتایا کہ عینی شاہدین نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ واقعے کے وقت صغیر موبائل فون پر لڑکی سے بات کرتے ہوئے ریلوے لائن پر ا گیا اور کینٹ اسٹیشن سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی زد میں ا گیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔