اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

مولاناعبدلعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، مگر کیوں؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 26  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

دھمکی آمیز بیانات دینے کی وجہ سے مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جاری کیے۔

مقدمے کی سماعت سول جج اسلام آباد ثاقب جواد نے کی۔

پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سول سوسائٹی کے اراکین نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف قتل کی دھمکیاں دیے جانے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

پولیس حکام نے موقف اختیار کیا کہ لال مسجد کے خطیب کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے معاملہ سُننے کے بعد لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں طالبان کی دہشت گردی اور معصوم جانوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے مولانا عبدالعزیز نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ وہ نہ تو اس واقعے کی مذمت کریں گے اور نہ انھیں ‘شہید’ کہیں گے۔

مولانا عبدالعزیز کی جانب سے ٹی وی پر دیئے گئے اس متنازع بیان پر سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ارکان احتجاج کر رہے ہیں جبکہ لال مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے اس پر وضاحتی بیان جاری کیا جا چکا ہے۔

لال مسجد کے خطیب کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے تھانہ آبپارہ میں قتل کی دھمکیاں دیئے جانے کا مقدمہ درج کروایا تھا اور ان کی جانب سے مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بھی لال مسجد کے خطیب کے خلاف کراچی کے تھانہ عزیز آباد میں متحدہ قومی موومنٹ نے ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…