بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 26  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔وفاقی دارالحکومت کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق دھمکی آمیز بیانات دینے کی وجہ سے مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جاری کیے۔
مقدمے کی سماعت سول جج اسلام ا باد ثاقب جواد نے کی۔پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سول سوسائٹی کے ارکان نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف قتل کی دھمکیاں دیے جانے سے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔پولیس حکام نے موقف اختیار کیا کہ لال مسجد کے خطیب کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے۔عدالت معاملہ سْننے کے بعد لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔مولانا عبدالعزیز کی جانب سے ٹی وی پر متنازع بیان پر سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ارکان احتجاج کر رہے ہیں جبکہ لال مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے اس پر وضاحتی بیان جاری کیا جا چکا ہے۔لال مسجد کے خطیب کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے تھانہ آب پار میں قتل کی دھمکیاں دیے جانے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ان کی جانب سے مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بھی لال مسجد کے خطیب کے خلاف کراچی کے تھانہ عزیز آباد میں متحدہ قومی موومنٹ نے ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…