لاہور۔۔۔۔ لاہور کے ایک میڈیکل کالج کے ہوسٹل میں حساس اداروں کی کارروائی میں ڈاکٹر سمیت 5 افراد گرفتار کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پانچوں افراد کالعدم تنظیم کیلئے کام کرتے تھے۔ گرفتار ڈاکٹر نے دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں سہولت کار کا کام سرانجام دیا۔ ڈاکٹر نے پنجاب میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔