فیصل ا باد۔۔۔۔ننکانہ صاحب حملے میں ملوث 2 دہشتگردوں کو 14 جنوری کو فیصل ا باد سنٹرل جیل میں سزائے موت دی جائے گی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے دونوں دہشت گردوں کی سزائے موت کی تاریخ مقررکی۔ دونوں دہشت گردوں کی سزائیموت پرعمل درآمدکیلیے جیل سپرنٹنڈنٹ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمنسٹریٹر جج کو درخواست بھیجی تھی جس میں مؤقف اختیار کیاگیا کہ دونوں دہشت گردوں کیٹرائل مکمل ہیں اور اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں جنہیں تختہ دار پر لٹکانے کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر عدالت نے تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے پر 14 جنوری کو منطقی انجام تک پہنچانے کے احکامات جاری کردیئے۔واضح رہے کہ دونوں دہشتگرد ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے گردوارے پر حملے میں ملوث تھے۔