بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ویرات کوہلی نے چاقو سے شیکھر دھون کو زخمی کر دیا،دھونی یہ کیوں کہا، کلک کر کے جانئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن۔۔۔۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ڈریسنگ روم میں لڑائی کا معاملہ مذاق میں اڑا دیا، وہ کہتے ہیں کہ ویرات کوہلی نے چاقو سے شیکھر دھون کو زخمی کردیا تھا۔اس لیے وہ برسبین ٹیسٹ میں دیر سے بیٹنگ کیلئے گئے، میڈیا میں جو کہانیاں ا تی ہیں ان پر فلم بن سکتی ہے، اگر ہم میں سے کسی نے ایسی کوئی بات میڈیا سے کی تو پھر اسے کرکٹ میں نہیں فلموں میں کام کرنا چاہیے، یہ باتیں انھوں نے ا?سٹریلیا سے تیسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کہیں۔ یاد رہے کہ چوتھے روز بھارت مضبوط پوزیشن کے باوجود برسبین ٹیسٹ4 وکٹ سے ہار گیا تھا، چوتھی صبح اوور نائٹ بیٹسمین شیکھر دھون کے بجائے ویرات کوہلی بیٹنگ کیلئے ا ئے تھے۔اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اوپنر کو ٹریننگ کے دوران کلائی پر گیند لگی جس سے وہ فوری طور پر کھیلنے کے قابل نہیں تھے، اس پر دھونی نے کہا تھا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول اس صبح کافی اپ سیٹ رہا، ہمیں اس معاملے کو بہتر انداز میں سنبھالنا چاہیے تھا۔ اگلے روز میڈیا میں انکشاف کیا گیا کہ ویرات کوہلی صبح ہی صبح مچل جونسن کا سامنا کرنے کو تیار نہیں تھے، انھیں زبردستی بیٹنگ کیلئے بھیجا گیا اور صرف ایک رن پر وکٹ گنواکر پویلین واپس لوٹے تو دھون پر چڑھ دوڑے اور اپنے ا?ؤٹ ہونے کی وجہ انہی کو قرار دیا جس پر اوپنر بھی غصے میں ا?گئے۔ گذشتہ روز جب دھونی میڈیا کے سامنے ا?ئے تو ان سے بھی اس واقعے کے بارے میں پوچھا گیا مگر انھوں نے مذاق میں ہی بات اڑادی۔
انھوں نے کہا کہ ہوا کچھ یوں تھا کہ ویرات کوہلی نے چاقو نکال کر شیکھر دھون کو زخمی کردیا اور جب ان کی حالت بہتر ہوئی تو ہم نے انھیں کھیلنے کیلیے بھیجا۔ دھونی نے کہا کہ میڈیا نہ جانے کہاں سے ایسی کہانیاں گھڑ لیتا ہے، ان پر تو وارنر برادرز اچھی سی فلم بنا سکتے ہیں۔ ایک سوال پر دھونی نے کہا کہ اگر ا?پ کو ڈریسنگ روم سے یہ خبر ملی تو ہمیں بھی اس کا نام بتائیں جو اتنی عمدگی سے منظر کشی کرلیتا ہے، اسے ٹیم کے ساتھ نہیں بلکہ فلموں میں ہونا چاہیے۔ دھونی نے واضح کیا کہ ٹیم میں کوئی اختلاف نہیں اور ہم اس طرح کی خبروں کے عادی ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…