اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ترکی کی تیز رفتار ٹرینیں مکمل طور پر شراب سے پاک کر دی گئیں

datetime 26  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ۔۔۔۔ترکی کی تمام تیز رفتار ٹرینیں اب مکمل طور پر شراب سے پاک ہوگئی ہیں جہاں مسافروں کو شراب مہیا نہیں کی جائے گی۔تیزرفتار ٹرینوں کی منتظم کمپنی، بیزلر نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت انقرہ سے ایسکیسہرا کے مابین چلنے والی تیز رفتار ٹرین میں مسافروں کو شراب کی فراہمی ختم کر دی گئی ہے۔ یہ ترکی میں آخری تیز رفتار ٹرین تھی جہاں ابھی تک مسافروں کو شراب مہیا کی جاتی تھی۔ترکی کے کثیر الاشاعت روزنامے حریت کی ایک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت انقرہ سے ایسکیسہرا کا فاصلہ صرف ڈیڑھ گھنٹے کا ہے جہاں شراب کی مانگ انتہائی کم تھی لہذا اسے مکمل پر ختم کر دیا گیا ہے۔ٹرینوں کی منتظم کمپنی کے نمائندے نے روزنامہ حریت کو بتایا کہ تیز رفتار ٹرینوں میں شراب کی فراہمی روکنے کا فیصلہ مکمل طور پر معاشی نوعیت کا ہے اور اس فیصلے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے۔ کمپنی کے نمائندے نے مزید کہا کہ عام ٹرینوں میں پہلے کی طرح شراب کی فراہمی جاری رہے گی۔روزنامہ حیرت نے لکھا ہے کہ ماضی میں جب ترکش ایئر لائنز نے مسافروں کو شراب کی فراہمی روکنے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت بھی یہی دلیل پیش کی گئی تھی کہ شراب کی مانگ میں کمی ہی اس فیصلے کا محرک ہے۔معاشی تعاون کی تنظیم او ای سی ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق تنظیم کے چونتیس ممبران ممالک میں سے ترکی میں شراب کی کھپت سب سے کم ہے۔ان اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں شراب کی فی کس سالانہ کھپت ایک اعشاریہ چھ لیٹر ہے۔
البتہ تیز رفتار ٹرینیوں میں شراب مہیا نہ کرنے کا فیصلہ صدر طیب اردوگان کی شراب مخالف مہم سیمطابقت رکھتا ہے۔گزشتہ برس ترکی کی متعدل اسلامی حکومت نے پارلیمنٹ سے ایک قانون منظور کرایا تھا جس کا مقصد ملک میں شراب کی تشہیر اور فروخت کو محدود کرنا تھا۔حکومت کو شراب کی تشہیر اور فروخت کو محدود کرنے کا قانون منظور کرانے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…