اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ہیکرز نے مائیکروسافٹ اور سونی کے ویڈیو گیمز کنسول ایکس باکس کو ناکارہ بنا دیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
واشنگٹن۔۔۔۔۔مائیکروسافٹ اور سونی کے ویڈیو گیمز کنسول ایکس باکس اور پلے سٹیشن کی آن لائن سروسز کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس قسم کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ ہیکروں کے ایک گروہ نے ان سروسز کو ناکارہ بنا دیا ہے۔دونوں کمپنیوں نے اپنے صارفین کو بتایا ہے کہ وہ آن لائن سروسز کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔لزرڈ سکواڈ نامی ہیکنگ گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے۔مائیکروسافٹ اور سونی کی جانب سے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے تاہم دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ سروسز بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔پلے سٹیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہم پلے سٹیشن نیٹ ورک سے متعلق مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آپ کی صبر اور برداشت کا بہت شکریہ۔‘ادھر ایکس باکس کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں صارفین کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ ’کیا آپ کو ایکس باکس لائیو میں سائن ان کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ آپ سائن ان کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔‘
مائیکروسافٹ اور سونی کی جانب سے ہیکروں کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔کرسمس کے موقع پر اس خرابی نے ان دونوں کمپنیوں کے صارفین کو ناراض کیا ہے۔انگلش کاؤنٹی ایسکس سے تعلق رکھنے والی راس بروس کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو کرسمس پر ایکس باکس ون بطور تحفہ ملا اور وہ اور اس کا دوست کئی ہفتے سے مل کر آن لائن گیمز کھیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔.راس کے مطابق ان کا بیٹا اور اس کا دوست برطانوی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے گیم ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کرتے رہے اور کرسمس کی شب رات ساڑھے گیارہ بجے تک تو انھیں اس میں کامیابی نہ ہو سکی۔راس کا کہنا ہے کہ ’وہ کہتا ہے کہ یہ اس کا بدترین کرسمس ہے۔ میرے خیال میں ایکس باکس کو ہمیں زرِ تلافی دینا چاہیے۔‘خیال رہے کہ انٹرنیٹ ہیکروں کے جس گروپ نے سونی اور مائیکروسافٹ کی آن لائن خدمات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے رواں ماہ کے آغاز اور گذشتہ ماہ کے آخر میں بھی سونی کے آن لائن پلے سٹیشن سٹور اور ایکس باکس نیٹ ورک کو ہیک کیا تھا۔ٹوئٹر پر اس گروپ کو ’لزرڈ پیٹرول‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کی ویب سائٹ روس سے چلائی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…