منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

سانحہ پشاور، کسے نشان حیدر ملنا چاہئے اور کسے نہیں؟ رحمان ملک کا اہم بیان۔ کیا آپ بھی متفق ہیں؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2014 |

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کہتے ہیں کہ سانحہ پشاور میں شہید ہر بچے کو نشان حیدر ملنا چاہیے جنہوں نےجان کانذرانہ دے کر قوم کو متحد کردیا۔

آرمی پبلک اسکول پشاور کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ پختونوں نے جتنی قربانیاں دیں اتنی اب تک کسی نے نہیں دیں، سانحہ پشاور دہشت گردی کا معمولی واقعہ نہیں ہے یہ پورے ملک کے والدین پر حملہ ہے،معصوم چھوٹے بچوں نے دہشت گردوں کا کیا بگاڑا تھا۔ اس المناک واقعے میں ملوث مجرم معافی کے قابل نہیں سانحہ پشاور میں شہید ہر بچے کو نشان حیدر ملنا چاہیے۔ معصوم بچوں نےجان کانذرانہ دے کر قوم کو متحد کردیا۔ ہر طالب دہشتگرد نہیں وہ صرف ان طالبان کو ظالمان کہتے ہیں جو خودکش حملے کرتے ہیں اور ہمارے بچوں کو مارتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں فوجی نہیں خصوصی عدالتوں کے قیام کی بات ہوئی ہے اور ان عدالتوں میں ایسے دہشتگردوں کا ٹرائل کیا جائے گا جو دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ ان عدالتوں کی سربراہی فوجی افسر کرے گا، اس کے علاوہ  یہ فیصلہ بھی ہوا کہ کوئی بھی قانون آئین کے خلاف نہیں بنے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اسے سیاسی دشمنی کے لئے استعمال نہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کی بستیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ افغان حکام نے ہمیشہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا انہوں نے جس دہشتگرد کے بارے میں کہا ہم نے اسے ان کے حوالے کیا، اب افغانستان کی باری ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردوں کے سرغنہ مولوی فضل اللہ اور پیر محمد سمیت دہشتگردی میں ملوث تمام افراد کو 24 گھنٹوں میں پاکستان کے حوالے کرے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…