ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات لیں گے،وزیرداخلہ

datetime 24  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج کاؤنٹرٹیررازم سمیت ریپڈ رسپانس فورس کا بھی کام انجام دے رہی ہے تاہم دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کاؤنٹرٹیررازم کے حوالے سے فوج سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ا رٹیکل 245 کے تحت موجود ہے جب کہ پنجاب اوروفاق کیسوا کسی اورصوبے نےآرٹیکل 245 کی ریکوزیشن نہیں دی اور 10 ہزار فوجی شہروں میں تعینات ہیں، اگر فوج کو آئین کے تحت نہیں بلایا گیا تو 10 ہزار فوجی دستے واپس لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم کے لئے پولیس تربیت یافتہ نہیں اور نہ ہی اسے جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے تاہم ا رمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس میں مدد کی پیشکش کی ہے۔وزیرداخلہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون سمز کی غیرقانونی فروخت کیخلاف بھی عملی اقدامات اٹھارہے ہیں،کسی جماعت پر پابندی لگا دی جائے تو وہ نام بدل کر کام کرنا شروع کردیتی ہے جب کہ کئی جماعتیں بتاتی ہیں کہ کسی کے اشارے پر کالعدم تنظیمیں کام کرتی ہیں تاہم دہشتگردوں کے رابطوں کو منقطع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی دھمکیاں میڈیا پر نشر نہیں ہونی چاہییں،گزشتہ 8 روز میں میڈیا نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا اور میڈیا کو ا?ئندہ بھی چاہیے کہ دہشتگردوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…