نئی دہلی۔۔۔۔1993 دھماکوں سے جڑے ایک کیس میں سزا کاٹنے والے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو دو ہفتوں کی رہائی مل گئی ہے۔انڈین ایکسپریس نے جیل حکام کے حوالے سے بتایا کہ سنجے کو ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جانے کی اجازت ہو گی۔خیال رہے کہ سنجے مئی، 2013 سے اپنی پانچ سال قید کے باقی مانندہ 42 ہفتے کی سزا پوری کر رہے ہیں۔1993 میں ہونے والے دھماکوں کے بعد ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ ملا تھا۔جیل سپرنٹنڈنٹ یوگیش دسائی نے بتایا کہ یاروادا جیل کو سنجے کی منظور شدہ درخواست موصول ہو چکی ہے۔ضابطہ کی کارروائی مکمل ہونے کی صورت میں سنجے بدھ کو باہر آ سکتے ہیں۔وہ مئی، 2013 سے اب تک 118 دن پے رول پر جیل سے باہر گزار چکے ہیں اور وہ رواں سال مارچ سے جیل میں ہیں۔ہندوستا ن کے قانون کے تحت کچھ دنوں کی ‘رخصت’ پانا ہر قیدی کا حق ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































