بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا پاکستان میں ہاکی ختم ہوجائے گی ، تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 24  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی نے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر حکومت سے60 کروڑ روپے کے فنڈز نہ ملے تو ملک میں ہاکی ختم ہوجائے گی۔میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ فیڈریشن کے خراب مالی حالات کے باوجود ہماری ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی شہر بھوبنیشور گئی اور اس کے اخراجات اسپانسرز کے ذریعے پورے کیے گئے، ہماری وزیراعظم پاکستان اور تمام صوبوں کے وزرائے اعلی سے اپیل ہے کہ وہ قومی کھیل کے فروغ کیلیے درکار60کروڑ روپے کے فنڈز جاری کریں۔رانا مجاہد نے بتایا کہ اولمپئن شہناز شیخ اور اصلاح الدین صدیقی کو گذشتہ روز خصوصی طور پر کانگریس میں شمولیت کی دعوت دی گئی،بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر نواب لشکری رئیسانی نے قرار داد پیش کی جس میں وزیراعظم سے اپیل کی گئی کہ وہ ملک کیلیے گولڈ اور سلورمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں اور پی ایچ ایف عہدیداروں سے ملاقات کا وقت دیں۔ دریں اثنا پی ایچ ایف کی کانگریس نے چیمپئنزٹرافی میں قومی کھلاڑیوں پر پابندیوں کا کیس قاسم ضیا کو سونپ دیا۔سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی کے مطابق سابق پی ایچ ایف چیف قاسم ضیا سردست ا ئی ایچ ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے رکن ہیں، ان سے کہاگیا ہے کہ وہ ہیڈ کوچ شہناز شیخ کی تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کے کیس کا دفاع کریں، انھوں نے کہاکہ ہمارا کیس بڑا مضبوط ہے، امید ہے کہ فیصلہ حق میں ا ئیگا۔علاوہ ازیں پی ایچ ایف کانگریس کے اجلاس میں ملک بھر سے 100کے قریب نمائندوں نے شرکت کی،شرکا کو پہلے ہی ا گاہ کر دیا گیا تھا کہ ملک بھر سے لاہور ا?نے اور انھیں ٹھہرانے کی ذمہ داری پی ایچ ایف کی ہرگز نہ ہوگی، انھیں فضائی، ریلوے اور سفر کے دیگر ذرائع کا دونوں اطراف کا کرایہ اور رہنے کا معاوضہ دیا جائے گا، میٹنگ شروع ہونے سے ایک دن پہلے اور بعدکے حساب سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق فضائی سفر کرنے والوں کواکانومی کلاس کی ریٹرن ٹکٹیں دی گئیں، بذریعہ روڈ ا نے والوں کو5 روپے فی کلومیٹر جبکہ شرکا کو ڈیلی الاؤنس کی مد میں 2 ہزار روپے یومیہ کے حساب سے ادائیگی کی گئی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…