ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سانحہ پشاور کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ حیرت انگیز انکشافات! پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 23  دسمبر‬‮  2014 |

پشاور: پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پولیس نے جاری کردی۔

پشاور پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لنڈی کوتل سے صبح سویرے 11 دہشتگرد پشاور میں داخل ہوئے جس میں سے پہلے مرحلے میں 3 دہشتگردوں کو بہار کالونی میں چھوڑا گیا جہاں اسکول واقع ہے جس کے بعد مزید 4 دہشتگردوں کو بہار کالونی پہنچایا گیا، دہشتگردوں کا 7 افراد پر مشتمل گروپ اسکول کے اندر داخل ہوا جب کہ 4 دہشتگرد اسکول کے باہر رہے اور سیکیورٹی فورسز کے آنے پر فرار ہوگئے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آرمی پبلک اسکول میں ساڑھے 10 بجے پہلا خودکش دھماکا ہوا جس کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے اسکول کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو دہشتگردوں کی جانب سے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا گیا جس کے دوران انسانیت کے دشمنوں نے 132 بچوں سمیت 144 افراد کو گولیاں مار کر شہید کردیاتھا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 8 گھنٹے کے  آپریشن کے بعد 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…