بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین میں کتوں کی کھال سے بنی مصنوعات میں اضافہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ۔۔۔۔۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کتوں کی کھال غیر معیاری ضرور ہیں مگر کم قیمت کے باعث صنعتکاروں کو ان میں زیادہ منافع دکھائی دے رہا ہے۔ اس صورتحال کے باعث مقامی منڈیوں میں کتوں کی خرید وفروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب مقامی اور غیر ملکی تنظیمیں انسان دوست سمجھے جانے والے جانور کے ساتھ ہونے والے سلوک پر ناخوش ہیں۔ ان تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ اب چین کی دوسری بڑی صنعت میں کتوں کی کھال سے دستانے، جوتے، ٹوپیاں اور تھیلیوں سمیت دیگر مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں۔ جانوروں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم (پی ای ٹی اے) کے مطابق چین میں کتوں کی کھال سے بنائی جانے والی مصنوعات بیرون ملک بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ پی ای ٹی اے کا کہنا ہے کہ چین کی مصنوعات استعمال کرنے والے صارفین پہلے دیکھ لیں جو وہ پہن رہے ہیں وہ کس چیز کی کھال سے بنا ہوا ہے۔ تنظیم کی جانب سے ایک تحقیقات کار کو نومبر 2014ء میں چین بھیجا گیا تھا جہاں اس نے ایک پلانٹ کا دورہ بھی کیا جہاں کی خاتون نگراں نے اس کو بتایا کہ 30 ہزار سے زائد کتوں کی لاشوں کو اس وقت گودام میں موجود ہیں۔ ان تحقیقات سے یہ بھی اندازہ لگایا گیا کہ ایک وقت میں ایک پلانٹ میں اس قدر بڑی مقدار میں کھالیں موجود ہیں تو پورے چین میں یہ صورتحال مزید خراب ہوگی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…