راولپنڈی۔۔۔۔ لاہور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت کی جانب سے 5 قیدیوں کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کو معطل کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس ارشد تبسم نے سزائے موت پانیوالے قیدیوں سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کی، اس موقع پر کوٹ لکھپت جیل میں قید احسن عظیم، آصف ادریس، عمر ندیم، کامران اسلم اورعامر یوسف کے وکیل لائق خان سواتی نے موقف اختیار کیا کہ فوجی عدالت سول شہریوں کا کورٹ مارشل نہیں کرسکتی لیکن اس کے باوجود ان کے موکلان کو ملک کے قانون کے خلاف فوجی عدالت میں سزا دی گئی، اس کے علاوہ مقدمے کے دوران انہیں نہ تو وکیل کرنے کا حق دیا گیا اور نہ ہی کسی بھی قسم کی عدالتی دستاویزات فراہم کی گئیں۔ ملزمان کو اس بارے میں بھی کوئی علم نہیں کہ انہیں کن جرائم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عدالت عالیہ نے سزائے موت کے تمام قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کرتے 12 جنوری تک وفاق اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ کیس کی اگلی سماعت تک پانچوں ملزمان کی سزائے موت پرعمل درآمد بھی معطل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آرمی چیف نے پانچوں ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے تھے اور انہیں آج کسی بھی وقت کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت دی جانی تھی۔
5 قیدیوں کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد معطل
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی فون 17 ڈیزائن کرنے والے نوجوان عابدُر چوہدری کون ہیں؟
-
بے حس بیٹیوں نے اپنے باپ کی موت کا وی لاگ بنا کر شیئر کر ...
-
افغان کھلاڑیوں کو ہار برداشت نہ ہوئی ،پاکستانی پلیئرزکیخلاف بد زبانی ، میچ ریفری کو ...
-
سیلابی ریلا موٹروے سے ٹکرا گیا
-
عمرقید کے ملزم کی اپیل پر سماعت: جج سپریم کورٹ کا مدعی مقدمہ سے دلچسپ ...
-
یو اے ای میں 2 چھٹیوں کا اعلان
-
بچپن میں گھریلو ملازم نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، ماڈل و اداکارہ عینی جعفری
-
عمران خان کی رہائی کیلئے بیٹوں نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
-
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
-
مقدس شخصیات کی توہین، محمد علی مرزا کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی
-
ترک ہیکرز کی جانب سے ویڈیو کال نے اسرائیلی وزیر دفاع کا مذاق بنا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی فون 17 ڈیزائن کرنے والے نوجوان عابدُر چوہدری کون ہیں؟
-
بے حس بیٹیوں نے اپنے باپ کی موت کا وی لاگ بنا کر شیئر کر دیا، افسوسناک انکشاف
-
افغان کھلاڑیوں کو ہار برداشت نہ ہوئی ،پاکستانی پلیئرزکیخلاف بد زبانی ، میچ ریفری کو شکایت کی تو ۔۔۔ک...
-
سیلابی ریلا موٹروے سے ٹکرا گیا
-
عمرقید کے ملزم کی اپیل پر سماعت: جج سپریم کورٹ کا مدعی مقدمہ سے دلچسپ مکالمہ کمرۂ عدالت میں قہقہے
-
یو اے ای میں 2 چھٹیوں کا اعلان
-
بچپن میں گھریلو ملازم نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، ماڈل و اداکارہ عینی جعفری
-
عمران خان کی رہائی کیلئے بیٹوں نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
-
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
-
مقدس شخصیات کی توہین، محمد علی مرزا کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی
-
ترک ہیکرز کی جانب سے ویڈیو کال نے اسرائیلی وزیر دفاع کا مذاق بنا دیا
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
ملک میں اضافی بجلی اب حکومت نہیں بلکہ بڑے صارفین خود خریدیں گے