اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کے 80 فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی بند

datetime 21  دسمبر‬‮  2014 |
کراچی۔۔۔پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کراچی الیکٹرک کا کہنا ہے کہ500 کے وی کی ٹرانسمشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث کراچی کے 80 فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے باعث متعدد ہسپتالوں کو بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات نیشنل گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہونے سے ناظم آباد، لانڈھی، کورنگی، نیو کراچی، کلفٹن، ڈیفنس، نرسری، پی سی ایچ ایس اور گلشن اقبال سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی رک گئی۔کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بریک ڈاؤن کی وجہ ہائی وولٹیج ٹرانسمشن لائن میں فنی خرابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھند اور نمی کی وجہ سے 500 کے وی کی ٹرانسمشن لائن ٹرپ کر گئی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نقص دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن بجلی کی مکمل بحالی میں تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام کو جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ جولائی میں بھی صوبہ سندھ کے شہر کراچی سمیت کئی شہروں میں جامشورو ٹرانسمشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے ’کے الیکٹرک‘ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جامشورو ٹرانسمشن لائن سے 650 میگاواٹ کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جہاں سے لائن ٹوٹنے کی وجہ سے پورا بوجھ کے الیکٹرک کے پیداواری یونٹس پر پڑ گیا ہے۔اس صورتحال کی وجہ سے شہر کے 1330 فیڈر ٹرپ کر گئے اور شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…