پشاو۔۔۔۔دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے سیاسی رہنما متحد ہوگئے ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کیلئے سیاسی راہنماؤں کی ا مد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،اور اب تک عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان،ا فتاب شیر پاؤ،جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اور ایم این اے طارق اللہ ،جے یو ا ئی ف کے مولاناعبد الغفورحیدری,وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،وزیراعظم کے مشیرامیرمقام اور مسلم لیگ(ن)کیاقبال ظفرجھگڑا اجلاس کیلئے گورنر ہاؤس پشاور پہنچ چکے ہیں جبکہ، خورشید شاہ، اعتزاز احسن،فاروق ستار اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اہم راہنما وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان بھی دیگر قومی راہنماؤں ساتھ بیٹھیں گے۔وزیراعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کہا ہیکہ ، دہشت گرد سن لیں، ہم اپنے بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔