منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 147 رنز سے شکست دے دی

datetime 14  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ ۔۔۔۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 147 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کر لی ہے۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 365 رنز کا ہدف یا تھا اور ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ساری ٹیم 38.2 اوورز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی اننگز میں کوئی بھی بلے باز نصف سنچری سکور نہیں کر سکا اور سب سے نمایاں بلے باز ولیمسن رہے جنھوں نے 46 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حارث اور آفریدی نے تین تین جبکہ عرفان نے دو، احمد شہزاد اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان کی اننگز کی خاص بات اوپنر احمد شہزاد کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے چھ چوکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے تین، کوری اینڈرسن اور نیتھن میکولم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔تیسرے ایک روزہ میں پاکستان کی قیادت مصباح الحق کی جگہ شاہد آفریدی کر رہے ہیں۔شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں مصباح الحق زخمی ہو گئے تھے۔شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…