سیالکوٹ۔۔۔ ایک روز قبل سیالکوٹ میں قتل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے ا ئی ہے۔ باؤ انور کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے لاہور سے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ایم کیو ایم رہنما کا موبائل ڈیٹا چیک کرنے پر خاتون نادیہ بی بی کو لاہور سے حراست میں لے لیا جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق باؤ انور کا قتل لین دین کے تنازع پر ہوا تاہم پولیس نے تحقیقات کے دائرہ کو وسیع کرتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔واضح رہے کہ ایک روز قبل سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ میں موٹر سائیکل سوار 3 حملہ ا وروں نے فائرنگ کر کے باؤ انور کو قتل کردیا تھا جنہیں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 13 گولیاں ماری گئیں۔
متحدہ کے سیالکوٹ میں قتل کئے گئے رہنماکی تحقیقات میں اہم پیش رفت ،خاتون گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
فیصل قریشی کے تیزی سے کم ہوتے وزن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا



















































