لیویانگ۔۔۔۔ چین میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک کمپنی نے کوئلے کی بجائے کرنسی نوٹوں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چینی صوبے ہینان کے علاقے لیویانگ میں بجلی بنانے والے کارخانے میں ناقابل استعمال کرنسی نوٹ استعمال کیے جائیں گے۔سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نیوز کے مطابق ملک میں پہلی بار بجلی تیار کرنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا جائے گا۔بجلی گھر کی انتظامیہ کے مطابق ایک ٹن ناکارہ کرنسی نوٹوں کی مدد سے 6 سو کلو واٹ بجلی تیار کی جا سکتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے کے برعکس کرنسی نوٹوں سے بجلی تیار کرنا زیادہ ماحول دوست ہے۔چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ نے بجلی پیدا کرنے کے لیے کرنسی نوٹوں کو جلانے کی اجازت دی ہے۔خبر رساں ادارے کو بینک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ صوبے میں ناقابل استعمال یا ناکارہ کرنسی کی مدد سے سالانہ 13 لاکھ بیس ہزار کلوواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جبکہ چار ہزار ٹن کوئلے کو بطور ایندھن استعمال کر کے اتنی بجلی پیدا ہوتی ہے۔ملک میں اس سے پہلے عام طور پر ناقابل استعمال کرنسی نوٹوں سے کاغذ کی مصنوعات تیار کی جاتی تھیں۔کرنسی نوٹوں سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی دلچسپ تصبرے کیے جا رہے ہیں۔وائبو کے ایک صارف نے لکھا ہے کہ کرنسی کو جلانا؟ لیویانگ کتنا امیر شہر ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ’میں بجلی کے بغیر ایک سال تک گزارہ کر سکتا ہوں بس مجھے نوٹوں کی ایک ڈھیری دے دیں۔‘ ایک دوسرے صارف کے مطابق’ مجھے ملازم رکھ لیں، میں پیسے نہ لینے کا وعدہ کرتا ہوں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































