منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان تو کروڑ پتی ہیں ہی مگر ان کے ہم شکل کے ساتھ ہو رہا ہے کیا؟ ملاحظہ فرمایئں

datetime 10  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: کسی مشہور شخصیت کے ہم شکل ہونے کا کتنا فائدہ ہوتا ہے اس کا اندازہ تو صرف وہ ہم شکل ہی لگا سکتا ہے لیکن اگر کوئی ہم شکل  کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان جیسے بڑے اداکار جیسا ہو تو پھر سمجھو کہ اس کے تو وارے ہی نیارے ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور کا ایک شخص نہ صرف با لی ووڈ کے کنگ خان کا ہم شکل ہے بلکہ یہ اس کی کمائی کا ذریعہ بھی ہے۔ پرشانت والڈے کو پہلی نظر دیکھنے سے کوئی بھی شخص اس کے شاہ رخ خان ہونے کا دھوکا کھا سکتا ہے۔

پرشانت والڈے  کا کہنا تھا کہ  میں نے 4 ماہ میں شاہ رخ خان کی طرح چلنا، سونا، رونا اور ہنسنا سیکھا، مجھے خوابوں میں بھی شاہ رخ خان ہی نظر آنے لگے، پھر میں نے اپنی اداکاری کو سنجیدگی سے لے کر قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور آج میں اس مقام پر ہوں کہ مجھے اشتہارات میں کنگ خان کی ڈمی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور شوٹ فائنل ہو جانے پر اصلی شاہ رخ خان کو بلا لیا جاتا ہے، جب کسی لمبی شوٹ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں شاہ رخ خان کا چہرہ صاف دکھانا ضروری نہ ہو تو مجھے بلا لیا جاتا ہے، اس کے علاوہ جب شاہ رخ کے جسم کا پچھلا حصہ دکھانا اور وہ دستیاب نہ ہوں تو اس وقت بھی میری خدمات لی جاتی ہیں، شاہ رخ خان کا ہم شکل ہونے کی وجہ سے یومیہ 25 ہزار اور اگر پورا مہینہ کام کروں تو 7 لاکھ روپے تک کما لیتا ہوں، کبھی کبھی بیرون ملک شوز کے ذریعے بھی پیسے کما لیتا ہوں۔

شاہ رخ خان کے ہم شکل کا کہنا تھا کہ میں نے ایک اشتہار میں شاہ رخ کی طرح اداکاری کی جس کے بعد سب کو پتہ چل گیا کہ شاہ رخ کا ایک ہم شکل مارکیٹ میں موجود ہے جو اچھی اداکاری بھی کر لیتا ہے، وہ اشتہار بہت مقبول ہوا اور پھر ہدایت کارہ فرح خان نے  فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے لئے میرا آڈیشن لیا اور مجھے منتخب کر لیا، اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی میری پہلی ملاقات شاہ رخ خان سے ہوئی۔ شاہ رخ جب بھی آتے ہیں تو پوچھتے ہیں کہ پرشانت نے کیسی اداری کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…