منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کی حکومت کو دھمکی، مگر کیا؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 10  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سیالکوٹ میں پارٹی کے ضلعی نائب صدر راؤ محمد انور کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت احتجاج کے لئے تیار ہو جائے ہم یا تو خود ختم ہو جائیں گے یا پھر حکومت کو ختم کر دیں گے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیالکوٹ میں راؤ محمد انور کے قتل کے بعد رابطہ کمیٹی کا ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں متحدہ کے ضلعی نائب صدر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور باؤ محمد انور کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ قرار داد بھی منظور کی گئی کہ نواز حکومت کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کےخلاف احتجاج کے لئے تیار ہو جائے، ہم صرف 100 دن کی ہڑتال کرنےوالےنہیں، ہم یا تو خود ختم ہوجائیں گے یاحکومت کوختم کردیں گے، عوام اور کارکنان کھانے پینےکی اشیاء ذخیرہ  کرلیں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر راؤ محمد انور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جب کہ اس سے چند روز قبل لاہور میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کر کے ان کے ماموں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…