منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کانگریس داعش کے خلاف جنگ کے لیے 3 سال کی منظوری دے،جان کیری

datetime 10  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ عراق اور شام میں برسر پیکار جنگجو تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ کے لیے 3 سال کی منظوری دے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ آئی ایس کے خلاف جنگ کسی ایک جماعت کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ جنگ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے اور ہمیں داعش کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے فوجیوں اور اتحادیوں کو یہ سمجھانے کی ضروت ہے کہ یہ جنگ داعش کے قاتلوں کے خلاف ہے۔جان کیری نے سینیٹ کی کمیٹی پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے لئے نئی منظوری لینے میں مدد کرے، یہ منظوری محض عراق اور شام میں کارروائیوں کے لئے محدود نہیں ہونی چاہیئے بلکہ جہاں بھی آئی ایس کے دہشت گرد موجود ہوں وہاں کارروائی کی اجازت دی جائے۔ جان کیری نے سینیٹ کی کمیٹی پر زور دیا کہ یہ منظوری 3 سال کے لئے ہونی چاہیے اور اس میں توسیع کے امکان کو بھی مدنظر رکھا جائے۔واضح رہے کہ امریکی قانون کے تحت جنگ کے لئے حتمی منظوری کا اختیار کانگریس کو حاصل ہے، کانگریس نے امریکا میں ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کے بعد القاعدہ، طالبان اور ان سے منسلک گروپوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کی منطوری دی تھی اور اوباما انتظامیہ داعش کے خلاف کارروائیوں کے لئے ابھی تک اسی منظوری کو استعمال کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…